یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تیرے دَر کی فضاؤں کو سلام
گنبدِ خَضرا کی ٹھنڈی ٹھنڈی چھاؤں کو سلام

والہانہ جو طوافِ روضہِ اقدس کرے
مست و بے خود وَجد کرتی اُن ہواؤں کو سلام

جو مدینے کے گلی کوچوں میں دیتے ہیں صدا
اُن فقیروں، راہ گیروں اور گداؤں کو سلام

مسجدِ نبوی Ú©Û’ صُبØ+ÙˆÚº اور شاموں Ú©Ùˆ سلام
یا نبی تیرے غلاموں کے غلاموں کو سلام

یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تیرے دَر کی فضاؤں کو سلام
گنبدِ خَضرا کی ٹھنڈی ٹھنڈی چھاؤں کو سلام